6 جولائی 2012 - 19:30

غزہ پٹي کے علاقے پر اسرائيلي فوجيوں کي اندھا دھند فائرنگ ميں پانچ فلسطيني بچے زخمي ہوگئے ہيں-

ابنا: فلسطين اليوم کے مطابق اسرائيل فوجيوں  نے سنيچر کو  دير البلح کے علاقے وادي السلقا ميں ايک گھر پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں پانچ فلسطيني بچے زخمي ہوگئے-

زخمي ہونے والے بچوں کو ديرالبلح کے اسپتال منتقل کرديا گيا ہے-

اسرائيلی فوجيوں نے اس گھناونے جرم کا ارتکاب ايسے وقت ميں کيا ہے جب فلسطين کي منتخب حکومت کے جاري کردہ اعداد وشمار کے مطابق صرف گزشتہ ماہ جون ميں اسرائيلي فوجيوں نے غزہ کو اٹھاون بار لڑاکا طياروں اور توپ خانے سے نشانہ بنايا ہے جس کے نتيجے ميں انيس فلسطيني شہيد اور ستر زخمي ہوئے ہيں-

صہیوني ریاست کے وزيراعظم نتین ياھو نے بڑي بے شرمي کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ پر اسرائيلي فوج کے حملے مزيد شديد کئے جائيں گے-

.......

/169